لاہور کے سروسز ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج جاری ہے

لاہور کے سروسز ہسپتال میں ہیلتھ سپورٹ سٹاف اور الائیڈ ہیلھ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دیا اور پھر بعد ازاں مظاہرین مارچ کرتے ہوئے ہسپتال سے باہر آئے اور جیل روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی ،،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو مستقل اور ایک سے چار سکیل تک پے سکیل ریوائز کیا جائے ،،ہیلتھ رسک الاونس کی فراہمی بھی مظاہرین کے منشور کا حصہ ہے پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج کئی روز سے جاری ہے لیکن سٹاف نے پہلی مرتبہ روڈ پر آ کر ٹریفک بلاک کی۔ مظاہرین کہتے ہیں اب وہ میو ہسپتال میں احتجاج کریں گے اور وہیں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے۔ کیمرہ مین احمد بٹ کے ساتھ قذافی بھٹی وقت نیوز لاہور