ملک بھرمیں شدید گرمی،سکھرمیں70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سلام آباد : موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک کے بشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جب کہ سکھر میں گرمی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے بھی سکھر میں شدید گرمی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے جہاں دنیا بھر میں اپنے اثرات چھوڑے ہیں، وہی پاکستان بھی اس سے متاثر ہوا ہے، ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں سکھر میں گرمی کا ستر سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سکھر میں درجہ حرارت سینتالیس، لاڑکانہ میں اڑتالیس ڈگری پر پہنچ گیا، جب کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے بھی سکھر میں شدید گرمی پڑے گیدوسری جانب اندرون سندھ کے دیگر شہر شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد بھی گرم موسم کی زد میں ہیں۔ ملک کے دیگر حصوں سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی کا راج رہے گا، طبی ماہرین نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نکلنے میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہیں ترجمان کے مطابق ملتان میں 45، لاہور اور فیصل آباد میں پارہ 43 درجہ تک جائیگا، جب کہ اسلام آباد، حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے میٹ آفس کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں مالاکنڈ کے کچھ کچھ مقامات، اپر فاٹا اور گلگت بلستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔