قوالی میں منفرد مقام رکھنے والے عزیز میاں قوال کی پچہتر ویں سالگرہ آج منائی جارہی

عزیز میاں کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے علامہ اقبال سمیت کئی شعرا کا کلام گایا ، اپنی بیشتر قوالیوں کی شاعری خود لکھی تھی۔ ان کا اصل نام عبدا لعزیز تھا، "میاں" ان کا تکیہ کلام تھا، جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔ عزیز میاں کی قوالیوں میں زیادہ توجہ کورس گائیکی پر دی جاتی تھی جس کا مقصد قوالی کے بنیادی نکتہ پر زور دینا تھا، انھیں شاعری پڑھنے میں کچھ ایسی مہارت حاصل تھی جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھیان کی مقبول ترین قوالیاں میں شرابی میں شرابی،تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے شامل ہیںعزیز میاں قوال چھ دسمبر دوہزار کو ایران کے دارالحکومت تہران میں یرقان کے باعث انتقال کرگئے۔