قابض بھارتی فوج کشمریوں کی نسل کشی کررہی ہے، سی پیک کی کامیابی کے لیے خطے میں پائیدارامن لازم ہے:مشعال ملک

لاہور چیمبر آف کامرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہے، عالمی برادری کو معاملے کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تاہم خطے میں پائیدار قیام امن تک منصوبے کا فائدہ مند نہیں ہوگالاہور چیمبرآف کامرس کے صدر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کی کاروباری برادری کو حراساں کر رہا ہے، یہ مسئلہ پہلے بھی بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جا چکا ہے اور اب بھی انڑنیشنل فورم پر اٹھائیں گے کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر ایک بار پھر سے اجاگر ہوا ہے، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل لازم ہے،،، کیمرہ مین غلام عباس بھٹی کے ساتھ عبیرہ انور وقت نیوز لاہور