رینجرز کے پاس چھاپے مارنے،کسی کو حراست میں رکھنے،چیکنگ یا گشت کرنے اور چوکیاں قائم کرنے کے اختیارات موجود ہیں,محکمہ داخلہ سندھ

سندھ میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وضاحت جاری کردی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ رینجرز کے پاس چھاپے مارنے، حراست میں رکھنے، چیکنگ، گشت اور چوکیوں پر رہنے کے اختیارات موجود ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق رینجرز کو مذکورہ اختیارات آئین کے آرٹیکل ون فور سیون کے تحت حاصل ہیں جن کی مدت بیس جولائی دو ہزار سولہ سے انیس جولائی دو ہزار سترہ تک ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز کو دئیے گئے خصوصی اختیارات کی مدت ہفتے کی شب ختم ہوگئی تھی جس کے بعد رینجرز نے اہلکاروں کو چوکیوں، ناکوں اور دیگر مقامات سے ہیڈکواٹر بلالیا تھا جبکہ شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ بھی روک دی گئی تھی