کلبھوشن یادیو ایک جاسوس تھا جس کو قانون کے مطابق سزا دی گئی,ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کلبھوشن یادیو ایک بھارتی جاسوس تھا اور پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔۔۔انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگرد کلبوشن یادیو کو قانون کے مطابق سزا دی گئی ہے اور تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، کسی جاسوس تک قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی ۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب کے اغوا کے بعد میڈیا نے واقعہ کو بہتر طریقے سے بروقت اجاگر کیا۔ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر فوج کے سابق لیفٹینٹ کرنل اور پاکستانی شہری ہیں ، وزارت خارجہ ان کی بازیابی کے اقدامات کر رہی ہے