لیفٹینینٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کے اغوا کے بعد مزید انکشافات سامنے آگئے,,,,,,,

کرنل حبیب کے اغوا میں ملوث مزید بھارتی کردار سامنے آ گئے، ایئر ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور لمبینی ائیرپورٹ پر ریسیو کرنے والے تینوں انڈین نکلے،، سفل چوہدری نامی بھارتی شہری نے کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کیلئے کھٹمنڈو سے ٹکٹ خریدا،، جو پریشئس ٹریول اینڈ ٹورز کھٹمنڈو سے ٹکٹ خریدا گیا۔ صابو راجورا نامی خاتون نے حیات ریجنسی میں کرنل حبیب کیلیے بکنگ کرائی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صابو کھٹمنڈو میں ایک کمپنی میں مارکیٹنگ مینجر کے روپ میں کام کرتی ہےاور تیسرا ڈولی رینچل نامی بھارتی شہری نے لمبینی ائرپورٹ پر ریسیو کیا اور رینچل چار اپریل کو لمبینی پہنچا تھا۔اغوا کے معاملے پر معاملے پر پاکستان اور نیپال کے درمیان تعاون جاری ہے