لاہور سے گرفتار ملزمہ نورین نےدہشت گردوں کی معاونت کا اعتراف کر لیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ میں لاہور سے پکڑی جانے والی ملزمہ نورین کا ویڈیو بیان دکھایا گیا۔۔ نورین نے اپنے اغوا کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرضی سے گئی تھی۔۔ اسے ایسٹر کے موقع پر خود کش دھماکے کے لیے استعمال کیا جانا تھا, ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نورین نے شام جانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بظاہر اس میں صداقت نہیں اسے لاہور سے حراست میں لیا گیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اعترافی بیان کی ویڈیو دکھانے کا مقصد یہ تھا کہ نوجوان ہماری طاقت ہیں اور جب یہ نوجوان دہشت گردوں کا نشانہ بن جائیں تو یہ کتنی قابل تشویش بات ہے۔۔ میجرجنرل آصف غفور نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں