حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے ترقیاتی اہداف پورے ہو جائیں گے،وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا،،، وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کو فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے امیرمقام کو مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کا صدر جب کہ مرتضیٰ جاوید عباسی کو (ن) لیگ کے پی کے کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹوں پر غور اور پی ٹی آئی کی ناکامیاں اجاگر کرنے سمیت پارٹی کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کے لیے جلسے کئے جائیں گے،، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انجینئر امیر مقام کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، اْمید ہے نئے عہد یداران مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے جب کہ عہدیدار ان مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے کی غرض سے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں۔ آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی