ادیب اور فنکار ہمیشہ دنیا کو پر امن بنانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں, چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

الحمرا ہال لاہور میں جاگ سحر آئی ہے کے عنوان سے تین روزہ لیٹریری فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔۔ تین روزہ فیسٹیول کا افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا جب کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بھی اس موقع پر شریک تھے، تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر لیٹریری فیستیول لاہور میں سجنے پرخوشی ہے۔ شہر کی تاریخی حیثیت ہے،یہاں ہی قرارداد مقاصد منظور ہوئی جس نے ہمیں آزادی دلائی, بلاول کہا کہنا تھاکہ ادب انسان کے ذہنوں میں وسعت پیدا کرتا ہے۔ادیب اورفنکارہمیشہ دنیا کو پرامن بنانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔۔ پاکستان سلامتی۔ برداشت اور آزادی کے لیے وجود میں آیا تھا۔۔آج کچھ افسوس ناک واقعات ہو رہے جن سے انسانیت شرما رہی ہے, افتتاحی تقریب میں جہاں ادب سےتعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی،تقریب میں طالبعلم مشال خان کی یادمیں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی