پاناما کیس میں قطری خط کے بعد اب خواجہ آصف نا اہلی کیس میں دبئی سے خط آگیا

خواجہ آصف نااہلی کیس میں اہم موڑ،، دبئی سے خط آگیا،، خواجہ آصف کی طرف سے اضافی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئیں ،، اضافی دستاویزات میں دبئی کی انٹرنیشنل مکینیکل اینڈ الیکڑیکل کمپنی کا خط بھی شامل ہے،، کمپنی نے نمائندے کے ذریعے خواجہ آصف کی نوکری اور شرائط پر پاکستان کی عدالت میں گواہی دینے پر آمادگی کا بھی اظہار کردیا،، کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ،، خواجہ آصف کے ساتھ کنسلٹیشن معاہدے کے تحت ان کی فل ٹائم کمپنی میں موجودگی ضروری نہیں ،، خواجہ آصف سے کسی بھی معاملے پر تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران لے لی جاتی ہیں ،، واضح رہے کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی درخواست پر 10اپریل کو فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے،، عدالت نے فریقین کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے وقت دیا تھا ۔