بحیثیت رکن پاکستان یواین اوکی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھےگا، ملیحہ لودھی

پاکستان کو اقوام متحدہ کی غیرسرکاری تنظیموں کی کمیٹی کارکن منتخب کرلیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملحہ لودھی کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہےکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کوکس حدتک پاکستان کے کردارپراعتماد ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی دو اہم باڈیزمیں دوبارہ منتخب ہوا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کارکن اور یونیسیف کےایگزیکٹوبورڈکا رکن بھی منتخب کرلیا گیا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کوووٹ دینے والے تمام ممالک کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ اہم باڈیز کارکن بنناعالمی برادری کا پاکستان پراعتماد کا ثبوت ہے۔ بحیثیت رکن پاکستان یواین اوکی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھےگا۔ دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے ملکرکام کرتے رہیں گے۔ ملیحہ لودھی نے بتایا کہ یونیسیف میں بھی پاکستان کابہت اہم کرداررہا ہے۔ پاکستان میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے۔ پاکستان دو سال پہلے بھی یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈ کا صدر منتخب ہوچکا ہے۔