امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں7قیدی ہلاک جبکہ13 شدید زخمی

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم سے سات قیدی ہلاک اور سترہ شدید زخمی ہو گئے ہیں،، پولیس ترجمان کے مطابق قیدیوں کے درمیان آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس تصادم میں کوئی بھی پولیس اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا،، جنوبی کیرولائنا کی اس جیل میں سب سے زیادہ سیکیورٹی ہونے کے باوجود آئے دن ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں،، امریکا کی ساؤتھ کیرولینا کی اس جیل میں سب سے زیادہ خطرناک قیدی موجود ہیں،، گزشتہ دوبرس میں اسی جیل میں مختلف واقعات میں تین قیدی ہلاک ہو چکے ہیں،،