کراچی علاقے ڈیفنس میں سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ہوٹل کا ویٹر زخمی ہو گیا

ڈیفنس فیز فائیو میں نجی ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ہوٹل کا ویٹر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ویٹر کی شناخت پچیس سالہ محمد حنیف کے نام سے کی گئی ہے جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق محمد حنیف کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب کریم آباد پل پر تیز رفتار رکشہ کھڑے ہوئے ٹرالر سے ٹرا گیا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم زخمی رکشہ درائیور کی شناخت نہیں ہوسکی