عالمی عدالت انصاف میں دہشت گرد کلبھوشن جادیو کے معاملے پر بھارت اپنا جواب آج جمع کرائے گا

پاکستان میں قید بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن جادیو کے معاملے پر مودی سرکار عالمی عدالت انصاف میں آج اپنا جواب جمع کرائے گی۔ اس معاملے پر پاکستان اپنا جواب درجواب سترہ جولائی کو جمع کرائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کلبھوشن جادیو معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان سے تعاون نہیں کر رہا۔ گزشتہ برس پاکستان نے بھارت سے کمانڈرکلبھوشن جادیوکے ہینڈلرز اور سہولت کاروں تک رسائی مانگی تھی۔ کلبھوشن جادیو کےاعترافی بیان کی روشنی میں پاکستان نے مطلوب افراد کی ایک فہرست بھی گزشتہ برس بھارت کو فراہم کی تھی۔ جن میں بھارتی انٹیلی جنس ادارے "را"کے افسران بھی شامل تھے۔ تاہم بھارت کی جانب سے کلبھوشن کیس کی تفتیش کے حوالے سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا گیا اور پاکستان کے مطالبات پر کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا۔ بھارت کلبھوشن جادیو کی بھارتی بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی اسکی پنشن بک، بنک تفصیلات اور دیگر معلومات فراہم کرنے سے انکار ہے۔