روزانہ دو تازہ ٹماٹروں کی چٹنی امراض قلب کا خطرہ کم کر دیتی ہے : ماہرین
طبی ماہرین نے حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ایک یا 2 ٹماٹروں کی تازہ چٹنی امراض قلب کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اٹلی کی ویزونا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 80 گرام ٹماٹر کی چٹنی یا ٹماٹو ساس کا استعمال خون کی رگوں پر زیادہ چربی والی غذا کے خزاب اثرات کو روک کر بہتر کرتی ہے۔