کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کیلئےماہرین کو شامی شہر دوما میں جانے کی اجازت دے دی ہے:روس

روس کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کیلئےماہرین کو شامی شہر دوما میں جانے کی اجازت دی جائے گی،، دوسری جانب روس نے مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ اس مقام پر شواہد میں ردوبدل کر رہا ہے جہاں پر مبینہ کیمیائی حملہ ہوا تھا،،
یاد رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حقائق پر پردہ ڈالنے اور بین الاقوامی ماہرین کو دوما میں حملے کے مقام پر جانے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے،،
کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی خود مختار تنظیم او پی ڈبلیو سی کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسے کیمیائی حملے کے مقام پر رسائی دینے سے انکار کیا تھا،، جس کے بعد روسی فوج نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی انسپیکٹرز کو مبینہ کیمیائی حملے کے مقام پر جانے کی اجازت ہو گی،،