سعودی عرب: گھر میں شراب کی بھٹی بنانے والا غیر ملکی گرفتار ،20 ڈرم ضبط

سعودی پولیس نے چھاپہ مار کر گھر کو شراب کشید کرنے والی بھٹی بنانے والے کو گرفتار کر لیا۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نے مییا کو بتایا کہ اہلکاروں نے گھر کو شراب کی بھٹی بنانے والے ویتنامی کو گرفتار کرتے ہوئے آلات شراب اور 250لیٹر گنجائش کے 20 ڈرم ضبط کرلئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف مملکت کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔