کراچی میں کے الیکٹرک انتظامیہ بھی شہریوں کو مزید امتحان میں ڈالتی جا رہی ہے

کراچی میں گرمی نے شہریوں کو بے حال کر دیا،،،اوپر سےکے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا تڑکا لگا کر سونے پہ سہاگا کر دیا،
ے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ ختم کرنےکےدعوؤں کی قلعی کھل گئی۔ شہرکے زیادہ ترعلاقوں میں دس گھنٹے سے زائد جبکہ کچی آبادیوں اور مضافاتی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔لوڈ شیڈنگ کے باعث گرمی کے ستائے شہری پانی کی بوند بوند کو بھی ترسنے لگے،،،کاروباری برادری بھی شدید متاثر ہو رہی ہے،
کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دینے میں مصروف ہیں۔ تودوسری طرف ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے حکمران گھوڑے بیچ کر سو رہے ہیں