ملازمہ کے تشدد سے بچی ہلاک

سعودی عرب میں ایتھوپیا کی گھریلو ملازمہ نے بچی پر تشدد کر کے اسے ہلاک کر دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الخرج شہر میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ نے بچی پر تشدد کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر کنگ سعود میڈیکل سٹی الخرج منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاےت ہوئے چل بسی۔ پولیس نے ملازمہ کو تحویل میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔