سعودی عرب: گھریلو ملازمین کے آن لائن معاہدوں کا مطالبہ

Apr 17, 2018 | 14:32

سعودی عرب میں ملازم درآمد کرنے والے فورم کے شرکاءنے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو عملہ لانے کے لئے ملازمت کے آن لائن معاہدے جاری کئے جائیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومے ریاض میں منعقدہ فورم میں ملازم درآمد کرنے والے شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گھریلو عملہ لانے کے لئے ملازمت کے آن لائن معاہددوں کا جلد اجراءکیا جائے تاکہ خواہشمند افراد کو عملہ آسانی اور جلدی سے مہیا کیا جاسکے۔ فورم اور نمائش کا انتظام مشیر وزیر ثقافت و اطلاعات ہانی الغفیلی نے کیا تھا۔ شرکاءنے اس امر پر زور دیا کہ مملکت میں گھریلو عملے کے لئے مشترکہ ای ایگریمنٹ کا نفاذ وقت کا تقاضا ہے۔ اس کی بدولت مقامی شہریوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع بھی مہیا ہوں گے۔

مزیدخبریں