نگران وزیراعظم کے ناموں کے حوالے سے خورشید شاہ کا بیان حیران کن ہے۔ فواد چوہدری

اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کا پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیراعظم کے ناموں کے اجراء کا الزام باعث تعجب ہے،پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر نہ تو نام جاری کئے اور نہ اس بارے میں کوئی بیان دیا ہے۔ اخبار میں چھپنے والی خبر پرخورشید شاہ کا انتہائی نوعیت کا بیان حیرت کا باعث ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی قائد حزب اختلاف سے رابطے کے ذمہ دارہیں، اچھا ہوتا خورشید شاہ بیان سے پہلے ان سے تصدیق کرلیتے۔ فوادچاہدری نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری اہم مرحلہ ہے، جومشاورت سے طے کیا جانا لازم ہے۔ تحریک انصاف اس حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچے گی تو باضابطہ طور پر خورشید شاہ کو آگاہ کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے بجائے باہم روابط پرانحصار مناسب ہوگا۔