عمران خان کا خیبرپختونخوا کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت پارلیمانی بورڈ کے اراکین شرکت کریں گے، اجلاس میں خیبر پختونخوا سے موصول ہونے والی درخواستوں کی پڑتال کا طریقہ کار طے کیا جائے گا، اس سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب اور اسلام آباد کے پارلیمانی بورڈ کے ابتدائی اجلاس کی صدارت بھی کرچکے ہیں، تحریک انصاف کے سندھ اور بلوچستان کے پارلیمانی بورڈز کے الگ الگ اجلاس آئندہ چند روز میں طلب کئے جائیں گے۔