پاناما فیصلہ اورتاحیات نااہلی سیاسی تاریخ کا عجوبہ ہے, کٹھ پتلی اورامپائرکی انگلی پرناچنے والوں کوعزیزرکھا جارہا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف

اسلام آبادمیں"ووٹ کوعزت دو"کےعنوان سےسیمینار ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا،ارکان پارلیمنٹ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سےخطاب میں نوازشریف کاکہناتھا کہ پاناما فیصلہ اورتاحیات نااہلی سیاسی تاریخ کا عجوبہ ہے۔ بیس کے قریب وزرااعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ چیف جسٹس کا شفاف انتخابات کا اعلان خوش آئند لیکن موجودہ صورتحال میں اسکی کیسے توقع کی جاسکتی ہے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی اورامپائرکی انگلی پرناچنے والوں کوعزیزرکھا جارہا ہے۔ ووٹ کے تقدس کیلیےتحریک آزادی جیسی تحریک چلانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دوکے نعرے کیساتھ نکلا ہوں۔ سیاسی مفکرین سترسال سے جاری بیماری کا علاج کریں۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تاحیات سزا کا نظریہ اسلام میں نہیں۔ عدلیہ پرحرف نہیں آنا چاہیے کہ وہ انصاف کیلیے کام کررہی ہے یا تحریک انصاف کیلیے۔سیمینارسے محموداچکزئی، میاں افتخار،میرحاصل بزنجواوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا