تمام پراپرٹی اپنی وائٹ منی سے لی اور بینک کے ذریعے لی جو تمام گوشواروں میں موجود ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی، ان کا کہنا تھا کہ دو دن سے میڈٰیا کے زریعے الزامات لگائے جارہے ہیں، ہم سے موقف تک نہیں لیا جاتا اور خبر شائع کر دی جاتی ہے، جسٹس اعجازالحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ میں بھی ان کا نام لیا جا رہا ہے جبکہ وہ ایسی چھوٹی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں ملزمان کا نام جلد سامنے آ جائے گا۔ اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ تمام پراپرٹی اپنی وائٹ منی سے لی اور بینک کے ذریعے لی جو تمام گوشواروں میں موجود ہے۔ پیراگون سٹی میں پچاس کنال دے کر چالیس کنال لیا اور تمام اقساط بھی بینک میں جمع کروا رہے ہیں،تما دستاویزات خود نیب کو دیں اب انہی پر سوال اٹھایا جا رہا ہے۔ ریلوے جیسے مرے ہوے ادارے کو زندہ کیا۔میرے والد کو قتل کیا گیا ،پاور ہونے کے باوجود کبھی بدلا تک نہیں لیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کی لڑائی کسی اور رخ نکلتی جا رہی ہے جو کہ ملک کے لیئے نقصان دہ ہوسکتی ہے