این آراو پرویزمشرف نے بنایا، میں نے صرف پڑھا۔ ہم پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ ہمارے دور میں کسی نے کچھ کیا ہے تو وہ عدالتوں کا سامنا کرے گا,چوہدری شجاعت حسین

پشاورسے تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر نیوزکانفرنس میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وہ اقرارکرتے ہیں کہ وہ بہت پارسا نہیں لیکن اپنی کتاب میں سب سچ لکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا جب این آراو بن گیا تب پرویزمشرف نے انہیں بتایا۔ میں نے لکھے ہوئے این آر او کو صرف پڑھا۔ اللہ کا شکر ہے ہمارے اوپرکوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔اس موقع پرتحریک انصاف کے منحرف ایم پی اے جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق ریاست کیساتھ سب سے مخلص جماعت ہے۔ آئندہ الیکشن اسی جماعت سے لڑوں گا۔ حلقے میں پہلے کی طرح مسیحا بن کر اپنا مشن جاری رکھوں گا۔چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے تحریک انصاف کی وکٹ گرا کر کوئی دشمنی نہیں کی۔ انتخابات میں سیاسی اتحاد وقت آنے پر دیکھیں گے