یمنی فوج نے الحدیدہ میں حوثیوں کا جاسوس ڈرون مار گرایا۔
یمن کی فوج نے ساحلی علاقے الحدیدہ میں حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مارگرایا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج نے التحیتا ڈائریکٹوریٹ میں حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا،یہ ڈرون طیارہ العمالقہ فورسز کی جاسوسی کے لیے کیمپوں کی تصاویر بنا رہا تھا۔یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق ڈرون طیارہ فوج کی تنصیبات کے اوپر پرواز کررہا تھا کہ اسے مار گرایا گیا۔