18ویں ترمیم میں صوبوں کودیے اختیارات سے مطمئن ںہیں۔ اخترمینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل نے کہا ہے کہ18ویں ترمیم میں صوبوں کودیے اختیارات سے مطمئن نہیںہیں،بلوچستان کے70سالہ مسائل ایک دن میں حل نہیں ہونگے، حکومت ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے پرعمل کرے۔بدھ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے پرعمل کرے،معاہدے پرعمل نہ ہونے سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی بڑھے گا،ہم باعزت طریقے سے افغان مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں، بلوچستان کے70سالہ مسائل ایک دن میں حل نہیں ہونگے،18ویں ترمیم میں صوبوں کودیے اختیارات سے مطمئن ںہیں۔