امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی سعودی عرب روانہ ہو گئے
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ امام کعبہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے روانگی سے قبل ایوان وزیر اعلیٰ گئے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گیا گیا۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی صوبائی کابینہ کے بعض وزیر مہمان امام کعبہ کو الوداع کہنے کے لئے ائیر پورٹ پہنچے۔