انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا
لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔انگلینڈ نیشنل کرکٹ سلیکٹرز نے ورلڈکپ کے لیے این مورگن کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں تبدیلی کا امکان ہے جب کہ سلیکٹرز نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔ٹی20 اسکواڈ میں سیم بلنگز اور جیمز ونس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ممکنہ طور پر جوفرا آرچر سیریز کے دوران انگلینڈ کے لیے ڈیبیو کریں گے۔