آئی ایس پی آر،سی ڈی اے 25اپریل کو اسلام آبادمیں 3روزہ میلے کا اہتمام کریں گے
پوٹھوہار میلہ بہاراں اس ماہ کی 26 تاریخ کو اسلام آباد میں شروع ہوگا جو تین روز جاری رہے گا۔ میلے کا اہتمام پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے وفاقی ترقیاتی ادارے، لوک ورثہ اور وفاقی اور پنجاب حکومت کے دوسرے اداروں کے اشتراک سیکیاہے۔ میلے کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد راولپنڈی، اٹک، چکوال اورجہلم سمیت پوٹھوہار کے اضلاع کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ لکی ایرانی سرکس، نایاب کاروں کی ریس، ہولو گرا م ٹیکنالوجی کی نمائش، کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز اور دیگر پروگرام میلے کا حصہ ہیں۔