لاہور ہائیکورٹ ڈویژن بنچ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں25مئی تک توسیع کر دی
لاہور ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں ' صاف پانی اور رمضان شوگر ملز مقدمات میںان کی عبوری ضمانت میں اگلے ماہ کی پچیس تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔سماعت کے دورا ن نیب کے وکیل نے بنچ کو بتایاکہ بیورو نے مقدمات میں جواب جمع کرا دیا ہے تاہم حمزہ شہباز کے وکیل نے بحث کے دوران کہا کہ نیب نے جواب کی واضح نقول مہیا نہیں کیں۔انہوں نے مہلت کی فراہمی کی درخواست میں کہا کہ نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر حمزہ شہباز کے ساتھ مشاورت کی ضرورت ہے۔بنچ نے دلائل سننے کے بعد مقدمات میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پچیس اپریل تک ملتوی کر دی۔