پی پی ایل نے عراق میں تیل کاکنواں کھودنےوالی پہلی پاکستانی کمپنی کااعزاز حاصل کرلیا
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے عراق میں کامیابی کے ساتھ تیل کا پہلا کنواں کھودنے والی پہلی پاکستانی کمپنی ہونے کااعزاز حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔پیٹرولیم کے وزیر غلام سرور خان نے تیل کا پہلا کنواں کھودنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تیل و گیس سمیت دیگر شعبوں میں موجودہ حکومت کےاصلاحات کے ایجنڈے کے مثبت ثمرات برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ ہماری قوم با صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی مزید کامیابیوں کےحصول کےلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔