راولاکوٹ کو سیاحتی راہداری کا حصہ بنایاجائے گا ،صدر آزاد کشمیر
آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ راولاکوٹ کو سیاحتی راہداری کا حصہ بنایاجائے گا اور نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ راولاکوٹ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے اضلاع کے درمیان سیاحتی مقامات کو ملانے کیلئے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔انہوں نے نوجوانوں سے اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا کہا تاکہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چین' امریکہ' جرمنی' برطانیہ اور دیگر ممالک میں روزگارکے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں۔