جلد اور شفاف انصاف سماجی ہم آہنگی، قومی وحدت یقینی بنائے گا،اسد قیصر
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ جلد اور شفاف انصاف سماجی ہم آہنگی اور قومی وحدت یقینی بنائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں وفاقی محتسب سید طاہر شہباز سے گفتگو کر دوران کیا۔سپیکر نے کہا کہ محتسب کے کردار کے حوالے سے قومی آگاہی پیدا کرنے کیلئے وفاقی محتسب کے دفتر کی جانب سے انٹرنیٹ پر مبنی جدید ترین آلات استعمال کئے جائیں۔انہوں نے عوام کو انصاف کی فراہمی اور شکایات کے اندراج کیلئے صارفین کیلئے سازگار موبائل APPS تیار کرنے میں وفاقی محتسب کے کردار کو سراہا۔