وزیراعظم کا کاروبار کیلئے سہولیات فراہمی کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں کاروبار کرنے میں سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے وزیراعظم کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پنجاب اور سندھ کے بزنس رجسٹریشن پورٹلز میں انضمام کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔اب کمپنیاں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے آن لائن پلیٹ فارم پر ایک دن میں رجسٹریشن کراسکتی ہیں۔اجلاس میں پنجاب میں جائیداد کی رجسٹریشن کو مکمل طور پر خودکار بنانے، وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں اور دوسری رقوم کی آن لائن ادائیگی اور اہم شعبوں کو مربوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے بجلی کے کنکشن لگانے کی مدت مزید کم کرکے اسے ایک ماہ تک کرنے کی ہدایت کی۔