سدھو نے مودی کو سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا
سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملے جاری ہیں، گجرات میں کانگریس کی انتخابی مہم کے دوران مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹا نمبر ون قرار دے دیا ۔
بھارتی ریاست گجرات میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ گجرات کی سرزمین نے ایک طرف تو ہمیں مہاتما گاندھی دیا دوسری طرف مودی جو سب سے بڑا جھوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہمودی جھوٹا نمبر ون اور فیکو نمبر ون ہے، مودی غریبوں کا نہیں صرف امیروں کا وزیراعظم ہے۔
گجرات میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی اور اُن کی نقل اتاری۔
سدھو کا کہنا تھا کہ گاؤں میں پینے کو پانی نہیں ڈیجیٹل انڈیا بنایا جارہا ہے اور پیٹ خالی ہے یوگا کرایا جارہا ہے۔
حکومت کی زیرو۔بیلنس بینک اکاؤٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سدھو نے کہا کہ جیب خالی ہے اور کھاتہ کھلوایا جارہا ہے۔
بھارت میں ان دنوں لوک سبھا انتخابات کے سیاسی جماعتوں کی مہم زوروں پر ہے، جس کے دوران سیاست دان ایک دوسرے پر الزامات لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
کہیں بی جے پی کی جیا پرادا اورسماج وادی پارٹی کے اعظم خان آمنے سامنے ہیں تو کہیں مایاوتی اور یوگی ادتیاناتھ ایک دوسرے کی پولیں کھول رہے ہیں۔
دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے ووٹرز کو دھماکنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی رہنما رمیش کٹارا کا کہنا تھا کہ مودی نے پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کر رکھے ہیں جس سے ہمیں فورا پتا چل جائے گا کہ کس نے ہماری مخالف پارٹی کانگریس کو ووٹ ڈالا ہے۔ تمام کارڈز پر آپ کی لوگوں کی تصویریں موجود ہیں جس بوتھ سے کم ووٹ ملے، انہیں نوکریاں نہیں ملیں گی۔