پیرو کے سابق صدر پر پابندی عائد
پیرو کے سابق صدر مارٹن وزکارا پر کورونا ویکسین کے لیے قطار میں کودنے کے الزام میں 10 سال کے لیے عوامی عہدے پر فائز رہنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزکارا نے ویکسین کیلئے اثرورسوخ، ملی بھگت اورجھوٹااقرارنامہ استعمال کیا، وزکارا پرپابندی کے لئے کانگریس میں قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔سکینڈل میں ملوث سابق وزیرصحت پیلارمازیٹی پر 8 اور سابق وزیرخارجہ الزبتھ سٹیٹ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔دونوں وزرا نے سکینڈل سامنے آنے پر عہدوں سے استعفیٰ دیا جبکہ تینوں افراد نے ویکسین کے حصول کیلئے عہدوں کااستعمال کرنے کے الزام کو رد کردیا۔