فواد چودھری ،ہمت ہے تو مقدمے میں مدعی خود بنیں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فوادچودھری مقدمہ درج کروائیں اور مدعی خود بنیں، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میں 100ویڈیو کلپس پیش کرسکتاہوں جس میں عمران خان افسران کے خلاف گفتگو کررہے ہیں فواد چودھری عمران خان کےخلاف بھی مقدمہ درج کرائیں، کوئی غیر قانونی حکم نہیں دے سکتا،یہ اصل دہشت گردی ہے،جو کرناہے کرلیں ظلم وزیادتی کا سامنا کریں گے ، قبل ازین رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آزاد اورشفاف انتخابات ضروری ہیں سلیکٹڈ ٹولے نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،یہ حکومت بوکھلا چکی ہے،ان کا احتساب اورکرپشن کا منترہ پٹ چکا ہے ،سڑکوں کو بلاک کرنا جس سے عوام کومشکلات کا سامنا کرنا پڑے ہم اس چیزکی مذمت کرتے ہیں سڑکوں کوبلاک کرنے کا طریقہ کس نے شروع کیا تھا؟اپوزیشن کا رویہ ذمے دارانہ ہے کس نے پورا پاکستان بندکرانے کی باتیں کی تھیں؟ ہمیں پیپلزپارٹی کا احترام ہے،ہم سلیکشن کے خلاف ہیں،سلیکشن کا عمل جب تک جاری رہے گا ملک آگے نہیں بڑھے گا،سلیکشن کا عمل ختم ہونا چاہیے،حکومت نے ایڈہاک پر وزیر خزانہ لگادیا ہے،جس ملک کا 6 مہینے کے لیے وزیرخزانہ ہوگا اس ملک کا کیا حال ہوگا؟ میرے حلقے میں 13 مولوی امیدوارک ھڑے کیے گئے،اگرکوئی مذہبی جماعت سیاسی طور پر متحرک ہونا چاہتی ہے تو ویلکم، سعد رضوی کو بھی پیغام ہے،آپ نے جلاؤ گھیراؤ کا غلط راستہ اختیار کیا،جلاؤ گھیراؤ کر کے صرف ایک شخص کا داؤ لگ گیا تھا،