ٹی ایل پی کیخلاف کارروائی ریاستی رٹ چیلنج کرنے پر کی گئی۔ عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کیخلاف ریاستی رٹ چیلنج کرنے پر کارروائی کی گئی ۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں کہ جب تحریک لبیک نے تشدد کا راستہ اپنایا، لوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جب تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی، کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ۔