چین میں کیمیکل پلانٹ کے اندر دھماکہ، 2افراد ہلاک،3لاپتہ
چین کے شمالی صوبہ شنشی کے صدرمقام تائی یوآن میں ایک کیمیکل پلانٹ میں ہفتہ کی صبح دھماکہ کے باعث 2افراد ہلاک جبکہ3لاپتہ ہوگئے ہیں۔میونسپل حکومت کے معلوماتی دفترکے مطابق یہ دھماکہ ہفتہ کی صبح8بج کر 36منٹ پرتائی یوآن شِنگ آن کیمیکل پلانٹ کے ایک کارخانے میں ہوا۔دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔