امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 13سالہ لڑکے کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ
شکاگو کے شمال مغربی پارک میں29 مارچ کو پولیس کے ہاتھوں13سالہ لڑکے ایڈم ٹولیڈو کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کیلئے سینکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے۔یکے بعد دیگرے مقررین نے اجتماع سے خطاب کیا جنہوں نے ٹولیڈو کیلئے انصاف کے مطالبہ پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے، ایک مقرر چلایا کہ "بس بہت ہوگیا"۔شکاگو ٹریبیون نےاپنی رپورٹ میں بتایا کہ مجمع میں کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ شہر کو ایک پیغام دینے کیلئے باہرنکلے ہیں،شہرکی جانب سے جمعرات کو ٹولیڈو کی ہلاکت کی 2ویڈیوز جاری کرنے کے بعد سے یہ شکاگوکے محکمہ پولیس کیخلاف پہلا بڑا احتجاج ہے۔پولیس افسر کے جسم پر لگے کیمرہ کی ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ 29مارچ کوصبح سویرے ایک افسر نے شکاگو کی مغربی جانب ٹولیڈو کا پیچھا کیا، وہ نوعمر پر چلا رہاہے کہ وہ رک جائے اور اپنے ہاتھ دکھائے، ایک فریم سے دوسرے فریم تک دیکھیں تو جب وہ ایک باڑ کے راستے کے قریب رک کر اپنے ہاتھ اپنی کمر کے پیچھے رکھتا ہے تو ٹولیڈو کے دائیں ہاتھ میں پستول نما چیز نمودار ہوتی ہے اور پھر وہ افسر کی جانب مڑ جاتا ہے۔مختلف کیمرے کی نگرانی کی ویڈیو میں نظرآتا ہے کہ ٹولیڈو اپنا دائیاں ہاتھ باڑ کے پیچھے کرکے رک جاتا ہے اور پیچھے افسر کی جانب مڑنے اور اپنے ہاتھ اٹھانے سے تھوڑی دیر قبل پھینکنے جیسی حرکت کرتا ہے۔ٹولیڈو کو سینے میں گولی ماری گئی اور وہ ہلاک ہوگیا۔