ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے 51ویں سالانہ میٹنگ اور کانفرنس 2021 کیلیے پاکستان کا انتخاب کیا ہے
ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے 51ویں سالانہ میٹنگ اور کانفرنس 2021 کیلیے پاکستان کا انتخاب کیا ہے جو کہ اس سال 24 تا 28 نومبر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ ڈبلو ایس ایف کی صدر زینا وولڈریج نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسکواش میں پاکستان کا ایک بہت اہم مقام ہے کیونکہ سابق عالمی نمبر ونز اور عالمی چیمپئینز کا تعلق اسی ملک سے ہے۔ لہٰذا WSF کی سالانہ جنرل میٹنگز کی دوسری نصف سنچری کا آغاز بھی پاکستان سے ہی ہونا چاہئے۔