حکومت کا بدھ سے لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت نے بدھ سے 50 سے 59 سال تک کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس بات کا فیصلہ آج اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ایک اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کی ۔ایک ٹویٹ میں منصوبہ بندی کے وزیر نے ایک بار پھر لوگوں سے کہا کہ وہ ویکسین لگوانے کیلئے اپنا اندراج کرائیں۔