پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے کسی بھی خطرے کیخلاف اس کی مکمل حمایت کرتا ہے: دفتر خارجہ
پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے کسی بھی خطرے کے خلاف اُسکی مکمل حمایت اور یکجہتی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے علاقے جازان پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ سعودی افواج نے کامیابی سے تمام میزائل اور ڈرون تباہ کر دئیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسطرح کے دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں ۔