کسی بین الاقوامی طاقت نے ٹی ایل پی کیخلاف ایکشن کامطالبہ نہیں کیا، فیصلہ اندرونی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اب ختم ہوگئی، اس پر پابندی کا فیصلہ حکومت کا اپنا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت نے احسن طریقے سے فتنے پر قابوپالیا، سیکیورٹی اداروں نے اس فتنے کو ناکام بنایا، مجبوری میں سوشل میڈیا پرعارضی طورپرپابندی لگائی گئی۔ان کا کنا تھاکہ پاکستان کی ریاست ہرگزکمزورریاست نہیں، ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا، تحریک لبیک اب ختم ہوگئی، اس پر پابندی کا فیصلہ حکومت کا اپنا ہے، کسی بین الاقوامی طاقت یا ملک نے ہم سے اس ایکشن کامطالبہ نہیں کیا، فیصلہ اندرونی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ وزارت داخلہ، وزارت مذہبی امور اور صوبائی حکومتوں نے مل کر ایکشن لیا جو کامیاب ہوا۔