فواد چودھری کا رانا ثنااللہ کیخلاف انسداد دہشتگردی کے تحت پرچہ درج کرنے کا اعلان
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ سرکاری افسران کودھمکیاں دیں، رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنراور دیگر افسران کودھمکیاں دیں، ان کے خلاف کارروائی کیلئے احکامات دیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ رانا ثنااللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، انہوں نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیوایم کرتے رہے ہیں، اگر سرکاری زمین پرقبضہ اورافسران کودھمکیاں دی گئیں توکارروائی ہوگی.