پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منارہے ہیں، کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف گرجا گھروں میں ایسٹر کی تقریبات ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ، ملک بھر میں گرجا گھروں میں ہونے والی تقریبات میں ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن وسلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ، ایسٹرکے موقع پر گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے ، ایلیٹ،پیرو اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ بھی جاری رہی ۔