وزیر اعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کی ملاقات۔ ملاقات میں انہوں نے وزیر اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کے عزم پر اختر مینگل، خالد مگسی اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور رانا ثناءاللہ کی بھی شرکت۔