وزیراعظم کی سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایات دی ہیں۔ انہوں ںے یہ ہدایات آئی جی اسلام آباد کو دی ہیں۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس سے رابطہ کیا ہے۔سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس سے کہا کہ چادر اور چہار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔